9 جون، 2016، 7:09 PM

امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر سراج الدین خادمی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر سراج الدین خادمی ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے لاجسٹک کمانڈر اور کوئٹہ شوریٰ کے رکن سراج الدین خادمی کو جنوب مشرقی صوبے پکتیکا میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ صوبے کے پولیس کمانڈر اسد اللہ شیرزاد کے مطابق ڈرون حملے کے وقت سراج الدین خادمی کے ہمراہ ایک اور شخص بھی تھا، جس کی شناخت کے حوالے سے ابھی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

News ID 1864622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha